بھارت کیخلاف 4فاسٹ باؤلر کھلانے کا فیصلہ بہت پہلے ہوجانیکا انکشاف

پیر 21 مارچ 2016 13:02

بھارت کیخلاف 4فاسٹ باؤلر کھلانے کا فیصلہ بہت پہلے ہوجانیکا انکشاف

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21مارچ2016ء ) بھارت کیخلاف ورلڈ ٹی ٹونٹی کے اہم مقابلے میں سپن وکٹ کے اوپر پاکستان کے 4فاسٹ باؤلر ز کے ساتھ اترنے کے فیصلے پر شدید تنقید ہورہی ہے تاہم اب انکشاف ہوا کہ اس وکٹ پر اضافی فاسٹ باؤلر کھلانے کا فیصلہ ٹیم کے گرا ؤنڈ میں پہلے ہی ہوگیا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا خیال تھا کہ کولکتہ میں میچ سے قبل ہوئی بارش کے باعث وکٹ میں فاسٹ باؤلرز کیلئے مدد موجود ہوگی اس لیے انہوں نے سپنر عماد وسیم کی بجائے فاسٹ باؤلر محمد سمیع کو کھلانے کا فیصلہ کرلیا تھا ،ہیڈ کوچ وقار یونس کپتان آفریدی کے فیصلے سے متفق نہیں تھے تاہم ان کی کسی نے نہ سنی ۔

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 13:02:34