ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

muhammad ali محمد علی پیر 21 مارچ 2016 21:09

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ۔2016ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں رویتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ نے الیکٹرناک میڈیا اور سوشل میڈیا پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے تھے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک میں 1 ارب کے قریب لوگوں نے پاک بھارت میچ ٹی وی اسکرین پار براہ راست دیکھا تھا۔

اس میچ کے حوالے سے سوشل میڈیا کے کچھ اعداد و شمار بھی سامنے آئے ہیں۔ پاک بھارت میچ نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ پاک بھارت میچ کے دوران اس سے متعلق ٹوئٹر پر 12 لاکھ سے زائد ٹوئٹس کی گئی تھیں۔ جبکہ فیس بک پر میچ کے حوالے سے 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد نے گفتگو کی اور پہلی مرتبہ پاک بھارت میچ فیس بک پر براہ راست نشر بھی کیا گیا۔
وقت اشاعت : 21/03/2016 - 21:09:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :