بھارتی سپورٹس چینل کا ”موقع موقع “ کے نئے اشتہار کے ذریعے بنگالیوں کو شاندار جواب

بدھ 23 مارچ 2016 12:40

بھارتی سپورٹس چینل کا ”موقع موقع “ کے نئے اشتہار کے ذریعے بنگالیوں کو شاندار جواب

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23مارچ2016ء )ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج شام 7بجے آمنے سامنے آئیں گے تاہم میچ سے قبل ہی بھارتی سپورٹس چینل نے بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ کی جانب سے ایشیا ء کپ کے فائنل سے پہلے فاسٹ باؤلر تسکین احمد کو ایم ایس دھونی کا سر اٹھائے سامنے آنے والی تصویر کے جواب میں ”موقع موقع “ کے نئے اشتہار کے ذریعے بنگالیوں کو شاندار جواب دے ڈالا ۔

(جاری ہے)

اشتہار کے آغاز میں ایک فوٹوگرافر ایک پاکستانی شائق کی تصویریں لینے کے بعد اسے یقین دہانی کراتا ہے کہ شام تک اسکی تصویریں فوٹوشاپ کے ذریعے ورلڈ کپ چپکا کر اسکو دیدی جائیں گی ۔ اس کے بعد ایک بنگلہ دیشی شائق آکر ’اصلی ‘ ورلڈکپ لینے کا مطالبہ کرتا ہے جس پر فوٹوگرافر اس کے سر کا سائز لینے کے بعد اسے کاٹنے کیلئے چھری منتخب کرتا ہے ، خوفزدہ بنگالی شائق سوال کرتا ہے کہ وہ یہ سب کیوں کررہا ہے تو بھارتی جرسی پہنے وہ فوٹوگرافر جواب دیتا ہے کہ اگر ورلڈ کپ چاہیئے تو اسے اپنے سر کی بجائے دھونی کا سر لگانا ہوگا کیوں کہ ہاتھ میں سر پکڑنے سے کوئی ورلڈ کپ تھوڑی جیت سکتا ہے ؟ ۔خوفزدہ بنگالی شائق یہ سن کر فورا رفو چکر ہوجاتا ہے ۔

وقت اشاعت : 23/03/2016 - 12:40:45