محمد حفیظ کی آسٹریلیا کِخلاف میچ میں بھی شرکت مشکوک

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 مارچ 2016 00:05

محمد حفیظ کی آسٹریلیا کِخلاف میچ میں بھی شرکت مشکوک
موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ۔2016ء) محمد حفیظ کی آسٹریلیا کِخلاف میچ میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ کل موہالی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔ تاہم اس میچ سے قبل پاکستان کی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کے باعث حصہ نہ لے پانے والے محمد حفیظ تاحال فٹ نہیں ہو سکے ہیں۔ جس کے باعث ان کی آسٹریلیا کیخلاف میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔
وقت اشاعت : 24/03/2016 - 00:05:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :