ڈیرن سیمی جنوبی افریقہ کیخلاف مقابلے میں سنہری ’موقع ‘ گنوا بیٹھے

جمعہ 25 مارچ 2016 22:54

ڈیرن سیمی جنوبی افریقہ کیخلاف مقابلے میں سنہری ’موقع ‘ گنوا بیٹھے

ناگپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی جنوبی افریقہ کیخلاف مقابلے میں سنہری ’موقع ‘ سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

ناگپور میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں جب عمران طاہر نے آندرے رسل کو آؤٹ کیا تو کپتان ڈیرن سیمی ایونٹ میں پہلی مرتبہ بلے بازی کرنے کے لیے میدان میں اترے ، اس وقت ویسٹ انڈیز کوجیت کے لیے 20گیندوں پر 23رنز درکار تھے تاہم سیمی میچ ختم کرنے کے سنہری ”موقع “ سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور عمران طاہر کی گگلی نہ پڑھ پانے کے باعث پہلی ہی گیندپر بولڈ ہوگئے ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ سیمی نے اب تک ایونٹ میں ایک بھی گیند نہیں پھینکی ہے ۔

وقت اشاعت : 25/03/2016 - 22:54:47