اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں بولان کلب نے ذیشان کلب کو ہرا دیا

اتوار 27 مارچ 2016 12:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں بولان کلب نے ذیشان کلب کو 2-1 گول سے ہرا دیا جبکہ سوہان کلب نے گلگت بلتستان کے خلا ف واک اوور حاصل کیا، گذشتہ روز آئی ٹین گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیم پہلے ہاف کے اختتام تک 1-1 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں بولان کلب نے ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا کر مقابلہ 2-1 گول سے جیت لیا،فاتح ٹیم کی طرف سے وسیم اور انظام نے ایک ، ایک گول کیا جبکہ ذیشان کلب کی طرف سے واحد گول ذیشان نے کیا،میچ کمشنر کے فرائض راجہ مسعود نے انجام دیئے،جبکہ سوہان کلب نے گلگت بلتستان کے خلا ف واک اوور حاصل کیا-

وقت اشاعت : 27/03/2016 - 12:26:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :