دوسرے ڈی سی او لاہور انٹرنیشنل سکواش کپ 2016ء کے اختتام کے بعد کھلاڑی گھروں کو روانہ

ہفتہ 2 اپریل 2016 20:02

دوسرے ڈی سی او لاہور انٹرنیشنل سکواش کپ 2016ء کے اختتام کے بعد کھلاڑی گھروں کو روانہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) دوسرے ڈی سی او لاہور انٹرنیشنل سکواش کپ 2016ء کے اختتام کے بعد کھلاڑی گھروں کو روانہ ہوگئے۔ پاکستان بھر سے 120 سے زائد کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سکواش کپ میں شرکت کی۔ کے پی کے ، کراچی ، جنوبی پنجاب اور دیگر شہروں سے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ لاہور ڈسٹرکٹ سٹی سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری مامون خان نے کھلاڑیوں کو رخصت کیا۔

ٹائٹل جیتنے والے فرحان خان جن کا تعلق پشاور سے ہے کا کہنا تھا کہ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) عثمان یونس کا شکریہ جنہوں نے بہت کم عرصہ میں دوسرا بڑا شاندار انٹرنیشنل ایونٹ منعقد کروایا۔ ٹورنامنٹ میں انتظامات بہت اچھے تھے۔ کیش پرائز بھی بہترین تھا۔ اسی طرح دیگر کھلاڑیوں کا بھی کہنا تھا کہ لاہور میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات نے بہت زیادہ افسردہ کردیا تھا۔

(جاری ہے)

تمام کھلاڑی اس واقعہ پر بہت زیادہ افسردہ رہے ہیں۔ اس کے باوجود ڈی سی او لاہور کا شکریہ جنہوں نے سوگ کے بعد ایونٹ کو دوبارہ منعقد کروایا۔ خواتین رنراپ رفعت خان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت یہ بات ثابت کرتی ہے کہ کھیلیں کسی بھی معاشرے کی تعمیر کا اہم جزو ہوتی ہیں۔ ٹائٹل جیتنے والی ثمر کا کہنا تھا کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، مامون خان، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر اور ان کی ٹیم کا بھرپور شکریہ جنہوں نے بہت بہترین ایونٹ منعقد کروایا۔

وقت اشاعت : 02/04/2016 - 20:02:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :