ٹوئٹر نیشنل فٹبال لیگ کے مقابلوں کو آن لائن نشر کریگا ، معاہدہ طے

نیشنل فٹبال لیگ کے کمشنر روجر گوڈل نے ٹوئٹر کے ہمراہ ہونے والے اس معاہدے کی تصدیق کردی

منگل 5 اپریل 2016 21:59

ٹوئٹر نیشنل فٹبال لیگ کے مقابلوں کو آن لائن نشر کریگا ، معاہدہ طے

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 اپریل۔2016ء) معروف مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے نیشنل فٹبال لیگ کے مقابلوں کو آن لائن نشر کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔اس مقصد کے لیے ٹوئٹر نے نشریاتی حقوق جیتنے کے لیے متعدد کمپنیوں کے ہمراہ بولی لگائی تھی جن میں ورائزن کمیونیکیشنز، یاہو اور ایمازون شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فیس بک گذشتہ ہفتے بولی لگانے کے عمل سے نکل گیا تھا۔نیشنل فٹبال لیگ کے کمشنر روجر گوڈل نے ٹوئٹر کے ہمراہ ہونے والے اس معاہدے کی تصدیق کی ہے تاہم ٹوئٹر نے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔واضح رہے کہ نیشنل فٹبال لیگ نے گذشتہ برس ٹوئٹر کے ساتھ اپنے مداحوں کو ویڈیوز دکھانے کے لیے کئی سالوں پر مشتمل ایک معاہدہ کیا تھا۔ ۔

وقت اشاعت : 05/04/2016 - 21:59:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :