برطانوی مسلمان کھلاڑی معین علی کو برمنگھم ائیرپورٹ پر 40منٹ تک روکے رکھنے کا انکشاف

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 اپریل 2016 11:44

برطانوی مسلمان کھلاڑی معین علی کو برمنگھم ائیرپورٹ پر 40منٹ تک روکے رکھنے کا انکشاف

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10اپریل۔2016ء)برطانوی کرکٹ ٹیم کے معروف مسلمان کھلاڑی کو برمنگھم ائیرپورٹ پر 40منٹ تک روکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ معین علی نے سوشل میڈیا سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ انہیں کبھی بھی ٹیم کے ساتھ قومی یونیفارم میں سفر کرتے ہوئے روکا نہیں گیا لیکن وہ اکیلے سفر کر رہے تھے اور انہیں 40منٹ تک برمنگھم ائیرپورٹ پر روکا گیا۔

انگلینڈ ٹیم کے مسلمان کھلاڑی اور معین علی کے قریبی دوست عادل رشید نے فوری طور پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

عادل رشید نے اپنے پیغام میں برمنگھم ائیرپورٹ حکام کو مسخرے سے تشبیہ دی۔ برطانوی ٹیم کے سابق مسلمان کھلاڑی اویس شاہ نے اس واقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معین علی کی داڑھی کا اس واقعہ سے تعلق ہو سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 10/04/2016 - 11:44:15