چیمپیئنز لیگ، ریال میڈرڈ نے کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 13 اپریل 2016 12:47

چیمپیئنز لیگ، ریال میڈرڈ نے کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔گزشتہ روز کھیلے جانے والے اس کوارٹر فائنل میں ریال میڈرڈ نے وولفزبرگ سے صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

کرسٹیانو رونالڈو نے پہلا گول چھ یارڈ کے فاصلے سے کیا ‘ اس کے بعد ہیڈر کی مدد سے دوسرا گول کیا ‘ رونالڈو نے اپنی ہیٹ ٹرک فری کک کی مدد سے مکمل کی ‘ اس فتح کے بعد ریال میڈرڈ کی ٹیم مسلسل چھٹی بار چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنلز میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ‘ جیسے ہی میچ ختم ہوا کرسٹیانو رونالڈونے فٹبال کو اپنی قمیض کے نیچے رکھ لیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو چیمپیئنز لیگ کے 125 میچوں میں 93 گول کیے ۔کرسٹیانو رونالڈو ریال میڈرڈ کی جانب سے چیمپیئنز لیگ کے 36 ناک آوٴٹ میچوں میں اب تک 34 گول کر چکے ہیں پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈ چیمپیئنز لیگ کے روان سیزن میں اب تک 16 گول کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/04/2016 - 12:47:53