4 تن سازوں کی موت ، باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے کلبز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

بدھ 20 اپریل 2016 16:29

4 تن سازوں کی موت ، باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے کلبز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء)4 تن سازوں کی پر اسرار موت کے بعد پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے کلبز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی۔ 4 تن سازوں کی پراسرار موت کے بعد پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے تمام کلبز کی رجسٹریشن ختم کر دی۔ صدر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے مطابق ہر صوبے میں 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا ہے کہ نئے سرے سے کلبز کی رجسٹریشن کی جائے گی اور ہر کلب سے سٹرائیڈ استعمال نہ کرنے کا حلف نامہ لیا جائے گا۔

ساوٴتھ ایشین چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ باڈی بلڈر ہمایوں خرم اور حامد علی سٹرائیڈ استعمال سے موت کے گھاٹ اتر گئے جبکہ گوجرنوالہ سے تعلق رکھنے والے دو تن ساز باڈی بلڈر مطلوب حیدر اور رضوان بھی ممنوعہ ادویہ کے استعمال سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 20/04/2016 - 16:29:41