شہرہ آفاق باکسر اینتھونی جوشوا 25 جون کو رنگ میں اتریں گے

ہفتہ 23 اپریل 2016 11:21

لندن ۔23 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) شہرہ آفاق باکسر اینتھونی جوشوا 25 جون کو رنگ میں اتریں گے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی باکسر اینتھونی جوشوا جنہوں نے رواں ماہ آئی بی ایف ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن کا ٹائٹل جیتا ہے 25 جون کو ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ فائٹ لندن میں شیڈول ہے تاہم ان کے حریف کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ 26 سالہ باکسر اب تک ناقابل شکست ہیں اور وہ کیریئر میں 16 بار رنگ میں اترے اور تمام فائٹس میں حریف باکسرز کو ناک آؤٹ شکست دی۔ واضح رہے کہ جوشوا نے حال ہی میں امریکی باکسر چارلس مارٹن کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے آئی بی ایف ورلڈ ہیوی ویٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

وقت اشاعت : 23/04/2016 - 11:21:13