یونس خان کی پاکستان کپ میں واپسی پر گہرے بادل چھا گئے

منگل 26 اپریل 2016 18:04

یونس خان کی پاکستان کپ میں واپسی پر گہرے بادل چھا گئے

فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26اپریل 2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی پاکستان کپ میں واپسی پر گہرے بادل چھا گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان کے پاکستان کرکٹ بورڈ سے معاملات طے نہیں ہو پائے ہیں جس کے بعد انہوں نے آج کراچی سے فیصل آباد والی پرواز بکنگ ہونے کے باوجود نہیں پکڑی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پی سی بی حکام کے مطابق بورڈ ابھی تک یونس خان کے معاملے پر غور کررہا ہے ۔ یاد رہے کہ یونس خان پاکستان کپ میں امپائرنگ کے فیصلوں پر ناراض ہوکر ایونٹ چھوڑ کر واپس کراچی چلے گئے تھے تاہم پیر کو چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے یونس خان کو فون کرکے ان کی سرزرش کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دوبارہ ایونٹ جوائن کرنے کا کہا تھا ۔

وقت اشاعت : 26/04/2016 - 18:04:58