ڈسپلن کی خلاف ورزی ،یونس خان کو پاکستان کپ کے بقیہ میچز میں شرکت سے روک دیا گیا

منگل 26 اپریل 2016 21:14

ڈسپلن کی خلاف ورزی ،یونس خان کو پاکستان کپ کے بقیہ میچز میں شرکت سے روک دیا گیا

فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26اپریل 2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تجربہ کار بلے باز یونس خان کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرکے پاکستان کپ چھوڑ کے جانے پر ایونٹ کے بقیہ میچز میں شرکت سے روک دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 38سالہ یونس خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں پاکستان کپ میں شرکت کرنے سے روک دیا ہے ، نوٹس میں انہیں 7دن کے اندر اپنا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ یونس خان پاکستان کپ میں امپائرنگ کے فیصلوں پر ناراض ہوکر ایونٹ چھوڑ کر واپس کراچی چلے گئے تھے اور ان پر میچ فیس کا 100فیصد جرمانہ بھی عائد ہوا تھا تاہم پیر کو چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے یونس خان کو فون کرکے ان کی سرزش کی جس کے بعد یونس خان نے شہریار خان سے معافی مانگتے ہوئے پاکستان کپ کے بقیہ میچز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

وقت اشاعت : 26/04/2016 - 21:14:27