خوشی ہے کرکٹ کی دنیا کے آئیکون مدثر نذر اور عاقب جاوید ”لاہور قلندر“ کو جوائن کررہے ہیں ، فرنچائز چیف ایگزیکٹو رانا فواد

منگل 26 اپریل 2016 22:28

خوشی ہے کرکٹ کی دنیا کے آئیکون مدثر نذر اور عاقب جاوید ”لاہور قلندر“ کو جوائن کررہے ہیں ، فرنچائز چیف ایگزیکٹو رانا فواد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اپریل۔2016ء) ”لاہور قلندر“ کرکٹ ٹیم کے چیف ایگزیکٹو رانا فواد نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ کرکٹ کی دنیا کے آئیکون مدثر نذر اور عاقب جاوید ”لاہور قلندر“ کو جوائن کررہے ہیں ۔ انہوں نے نہ صرف نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو چلانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا بلکہ مدثر نذرآئی سی سی کرکٹ اکیڈ می اور عاقب جاوید نے یو اے ای کرکٹ ٹی کو عالمی سطح پر اپنا لو ہا منوانے میں نمایاں کردارادا کیا ۔

ہم ان کے مشکور ہیں کہ انہو نے ہمارے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دی اور ہماری درخواست پریہاں تشریف لے آئے یہ بات انہوں نے گذشتہ روز لاہور پریس کلب میں دونوں آئیکون کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کہی ۔ اس موقع پر مایہ ناز کھلاڑی مدثر نذر ، عاقب جاوید اور لاہور ٹیم کے کوچ اعجاز احمد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر مدثر نذر نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ اپنے شہر کی ٹیم ”لاہور قلندر “کے ساتھ منسلک ہورہے ہیں ۔

ا نہون نے کہا کہ انہیں آئی سی سی نے جو عزت دی اس پر وہ اس کے مشکور ہیں ۔مدثر نذر نے کہا کہ انہوں نے 2009سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہت آگے نکل جانا چاہئے تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا ایک سوال پرا نہوں نے کہا کہ اگر پی سی بی نے ان کو اکیڈمی میں کام کرنے کا کہا تو ایسے میں اگر ہمارے ساتھ بہتر انداز میں اور ہمیں خود مختار ی دی گئی تو بہتر ورنہ ہم کام کرنے سے معذرت کرلیں گے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ لاہور کی تمام انتظامیہ کی خواہش تھی کہ ہم لاہور قلند کیلئے کام کریں 16برس تک ہم نے بہت کا م کیا اور بہت کچھ سیکھا بھی یو اے ای کی ٹیم کیساتھ محنت کی اور آج وہ ایک مقام پر کھڑی ہے۔ ہم پاکستان آتے ہیں تاکہ اپنے کھلاڑیوں کواپنا علم دے سکیں ان کو کھا ئیں اور اپنی نیشنل ٹیم کیلئے بھی ٹیلنٹ پینٹ کریں ۔ہماری پہلی ترجیح ہوگی کہ ہم پلیئرز کو ڈھونڈ نکالیں جو آگے چل کرنیشنل ٹیم کا حصہ بن سکیں ۔ایک او ر سوال کے جواب میں مدثر نذر کا کہنا تھا کہ جب بورڈ کی جانب سے ایڈور ٹائز ہوگا تو دیکھیں گے کہ یہ کس طرح کی جاب ہے اور اگر وسیع پیمانیپر کام ہوگا تو بہتر ورنہ مشکل ہوگی

وقت اشاعت : 26/04/2016 - 22:28:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :