آئرلینڈ آئندہ سال نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا

جمعرات 28 اپریل 2016 16:59

ڈبلن ۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) آئرلینڈ آئندہ سال نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔ آئرلینڈ ملکی کرکٹ کے فروغ کے سلسلے میں فل ممبرز کے خلاف زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنے کی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور تین ملکی سیریز بھی اسی حصے کی ایک کڑی ہو گی۔ تینوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر چھ میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سہ ملکی سیریز سے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری میں مدد ملے گی۔ کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو وارن ڈیوٹروم کے مطابق نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی سیریز کی میزبانی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے، دونوں اچھی ٹیمیں ہیں ان کے خلاف میچز سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جو مستقبل میں ان کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

وقت اشاعت : 28/04/2016 - 16:59:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :