یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنل،اٹلیٹکومیڈرڈ نے بائرن میونخ کو فرسٹ لیگ میں ہرا کر فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کر لی

جمعرات 28 اپریل 2016 17:00

یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنل،اٹلیٹکومیڈرڈ نے بائرن میونخ کو فرسٹ لیگ میں ہرا کر فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کر لی

لندن ۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ سیمی فائنل میں اٹلیٹکومیڈرڈ نے بائرن میونخ کو فرسٹ لیگ میں ہرا کر فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کر لی۔ ساؤل نیگوئز نے میچ کا واحد گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

(جاری ہے)

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میچ میں اٹلیٹکومیڈرڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بائرن میونخ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔

اس فتح کے ساتھ ہی میڈرڈ نے فائنل تک رسائی کی پہلی رکاوٹ بھی عبور کر لی تاہم ابھی سیکنڈ لیگ میچ باقی ہے اور فیصلہ کن معرکے تک رسائی کیلئے میڈرڈ کو برتری برقرار رکھنا ہو گی۔ ساؤل نیگوئز نے میچ کے 11 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

وقت اشاعت : 28/04/2016 - 17:00:06