دوسرا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ ،کیمپس یونائٹیڈ کلب اور لمز کلب کے مابین میچ بغیرکسی گول کے برابری پر ختم

ہفتہ 7 مئی 2016 15:13

دوسرا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ ،کیمپس یونائٹیڈ کلب اور لمز کلب کے مابین میچ بغیرکسی گول کے برابری پر ختم

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) دوسرا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ 2015-16 کے سپرراؤنڈ کے تحت کیمپس یونائٹیڈ کلب اور لمز کلب کے مابین میچ بغیرکسی گول کے برابری پر ختم ہوا ۔گزشتہ روز کھیلے گئے واحد میچ سی یو پارک کیمپس یوناء‘یڈ فٹ بال گراونڈ نیو کیمپس میں کیمپس یونائٹیڈ کلب اور لمز کلب کے مابین بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔

کیمپس یونائٹیڈ کلب کی ہوم گروانڈ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی کے سٹاف اور پروفیسرز صاحبان اپنی فیملی کے ساتھ یہ دلچسپ میچ دیکھنے کے لیے گراونڈ میں آئے ہوئے تھے اور دونوں ٹیموں کے عمدہ کھیل سے محظوظ ہوتے رہے۔دونوں طرف سے کئی جارہانہ مووومنٹ دیکھنے میں آئیں لیکن پہلا ہاف ناقص فنشنگ کی نظر ہونے کی وجہ سے بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف کا آغاز بھی جارحانہ رہا لیکن میچ ٹریولنگ کے شدید فقدان کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے کئی قیمتی مواقع ضائع کیے۔

جس کی وجہ سے ہوم کراوڈ کی طرف سے شدید دباؤ کی وجہ سے کیمپس یوناء‘یڈ کلب کے کھلاڑیوں میں ڈپریشنکے اثرات کے چہروں پر نمایا ں نظر آرہا تھے۔ جس کی وجہ سے کھیل کے 61 ویں منٹ میں کیمپس یونائٹیڈ کلب کے رائیٹ ونگ محسن وٹو نے لمز کلب کے کھلاڑی کو فاول کرنے پر ریفری محمد امجد کے ساتھ بد تمیزی کے ساتھ احتجاج کیاجس پر ریفری نے یلو کارڈ دیا ۔

جس پر محسن وٹو نے ریفری کے ساتھ دوبارہ بدتمیزی کی ۔جس کی وجہ سے دوبارہ یلو کارڈ ہونے کی وجہ سے ریڈ کارڈ ہو گیا۔ یہ میچ انتہائی نفسیاتی کھچاؤ سے مزین تھا ۔ جس کی وجہ یہدوسرے ہاف میں بھی گول نہ ہو سکا۔ اور اس طرح یہ میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔۔ اس میچ کے ریفری محمد امجد،فرسٹ اسسٹنٹ ریفری لیاقت علی شاہ، سیکنڈ اسسٹنٹ ریفری عدیل انورجبکہ میچ کمشنرعلی سلمان تھے۔کل سی یو پارک کیمپس یوناء‘یڈ فٹ بال گراونڈ نیو کیمپس میں سبزہ زار کلب اور ندیم کلب کے مابین شام پانچ بجے کک آف ہو گا۔

وقت اشاعت : 07/05/2016 - 15:13:30