شاہد آفریدی ، عمر اکمل ، احمد شہزاد فٹنس کیمپ طلب

ہفتہ 7 مئی 2016 15:33

شاہد آفریدی ، عمر اکمل ، احمد شہزاد فٹنس کیمپ طلب

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مئی ۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے شیڈول فٹنس کیمپ میں شاہد آفریدی ، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو کیمپ میں طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے جولائی میں دورہ انگلینڈ سے پہلے لگائے جانے والے فٹنس کیمپ کے لیے آل راؤنڈر شاہد آفریدی ،مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل اور اوپنر احمد شہزاد کو طلب کرلیا ہے ۔ دورہ انگلینڈ سے قبل تیاری کے لیے قومی ٹیم کے ممکنہ تربیتی کیمپ سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا باقاعدہ سلسلہ 13مئی سے 5جون تک ایبٹ آباد میں شروع ہوگا جبکہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا ۔

وقت اشاعت : 07/05/2016 - 15:33:05