کوئٹہ ، 47 ویں قومی اتھلیٹکس چمپئن شپ کی شاندار اور پروقار افتتاحی تقریب

پیر 9 مئی 2016 22:26

کوئٹہ ، 47 ویں قومی اتھلیٹکس چمپئن شپ کی شاندار اور پروقار افتتاحی تقریب

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء ) موسیٰ سٹیڈیم کوئٹہ کینٹ میں 47 ویں قومی اتھلیٹکس چمپئن شپ کی شاندار اور پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، میجر جنرل اظہر نوید حیات خان، پاکستان اتھلیٹکس کے صدر میجر جنرل (ریٹائرڈ) محمد اکرم ساہی، وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ، چیف سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ ،بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ سول اور فوجی حکام اور سکول و کالج کے طلباء و طالبات بھی شامل تھے۔

تقریب میں بچوں کی جانب سے پائپ بینڈ اور ہزارہ پارکو کلب کی جانب سے جمناسٹک کا عالی شان مظاہرہ پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس چیمپیئن شپ کے بلوچستان میں انعقاد کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر مردوں اور خواتین کے 4x100 میٹر ریلے کی سیمی فائنل بھی شامل ہوئے۔ یہ چیمپئن شپ 11 مئی تک جاری رہے گی۔

وقت اشاعت : 09/05/2016 - 22:26:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :