ٹیسٹ ممالک کی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچوں میں دلچسپی بڑھنے لگی

آسٹریلیا کے بعد بھارت بھی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کیلئے پر تولنے لگا

جمعرات 12 مئی 2016 17:31

ٹیسٹ ممالک کی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچوں میں دلچسپی بڑھنے لگی

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) ٹیسٹ ممالک کی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچوں میں دلچسپی بڑھنے لگی۔ آسٹریلیا کے بعد بھارت بھی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کیلئے پر تولنے لگا۔ایک وقت تھا جب کسی کے تصور میں بھی نہ ہو گا کہ کرکٹ کا سب سے بڑا فارمیٹ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا لیکن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے بعد دوسرے ممالک بھی یہ تجربہ کرنے میں دلچسپی لینے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان دورہ آسٹریلیا میں ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بھی ایک ٹیسٹ میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا بھی اپنے کھلاڑیوں کو نئے تجربے سے متعارف کرا سکتے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بھارت اگلے سال آسٹریلیا کے دورہ بھارت کے دوران ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کرانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ میچ پر دونوں بورڈ راضی ہو گئے تو آسٹریلیا پہلی بار کسی دوسرے ملک میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔ ۔

وقت اشاعت : 12/05/2016 - 17:31:07