آسٹریلیا کی نگاہیں آ ئی سی سی چیمپئنزٹرافی پر: جیتنے کے اہل ہیں، رکی پونٹنگ

پیر 25 ستمبر 2006 23:15

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ ) کوالالمپورمیں سہ فریقی ون ڈے ٹورنامنٹ میں فتح کے بعد آسٹریلیا کی نگاہیں آ ئی سی سی چیمپئنزٹرافی پرمرکوزہیں اور رکی پونٹنگ یہ ٹورنامنٹ جیتنے والے پہلے آسٹریلوی کپتان بنناچاہتے ہیں۔پونٹنگ کا کہنا ہے کہ چیمپئنزٹرافی ون ڈے کرکٹ کا دوسرا بڑا ٹورنامنٹ ہے جس کی ٹرافی آسٹریلیا اب تک حاصل نہیں کرسکا۔

(جاری ہے)

لیکن ان کے پاس ایک ایسا وننگ اسکواڈ ہے جواس تعطل کوختم کرنے کا پوری طرح اہل ہے۔

آسٹریلوی ٹیم بھارتی سرزمین پر پہلے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرچکی ہے اور اس باران کی ٹیم ٹائٹل حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔چیمپئنزٹرافی میں آسٹریلیا پہلامیچ 18 اکتوبرکوممبئی میں کوالیفائر کے خلاف کھیلے گا۔21 اکتوبرکوجے پور میں انگلینڈ اور 28 اکتوبرکو موہالی میں میزبان بھارت سے ان کامقابلہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 25/09/2006 - 23:15:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :