مشہوہ برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے جوزے مورینو کو نیا منیجر مقرر کردیا
جمعہ 27 مئی 2016 12:31
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء)انگلینڈ کے مشہور فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے جوز مورینو کو نیا منیجر مقرر کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین دن مسلسل مذاکرات کے بعد پرتگال سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ مورینو مانچسٹر یونائیٹڈ کے نئے منیجر کا عہدے سنبھالنے کیلئے تیار ہوگئے ‘مورینو کے ساتھ ممکنہ تین سالہ معاہدے کا باقاعدہ اعلان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں متوقع ہے کلب کے سابق منیجر لوئس وین گال کو ایف اے کپ میں کامیابی کے محض دودن بعد عہدے سے برطرف کیا گیا تھا ‘مانچسٹر یونائیٹڈ اور مورینو کے درمیان مذاکرات منگل کو شروع ہوئے تھے اور بالآخر جمعرات کو کامیابی کے ساتھ ختم ہوگئے۔
مورینو اس سے قبل اسپین کے مشہور کلب ریال میڈرد، اٹلی کے انٹرمیلان، پورٹو کے علاوہ انگلش کلب چیلسی کے منیجر رہ چکے ہیں جہاں سے انھیں دسمبر میں برطرف کیا گیا تھا ‘مورینو کی تعیناتی کو کلب کے سابق کھلاڑیوں نے بھی سراہا تھا۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا