فرنچ اوپن ٹینس،اعصام الحق مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

اتوار 29 مئی 2016 22:33

فرنچ اوپن ٹینس،اعصام الحق مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مئی۔2016ء) پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ گرانولرز اور کیوواس نے اعصام اور نیسٹر کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سپین کے مارسیل گرانولرز اور ان کے یوروگوئن جوڑی دار پبلوکیوواس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے کینیڈین جوڑی دار ڈینئل نیسٹر کو 7-6، (7-3) اور 6-4 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 22:33:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :