بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کا ہاکی کی ترقی کیلئے جدید ترین ہاکی اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان

بدھ 1 جون 2016 19:25

بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کا ہاکی کی ترقی کیلئے جدید ترین ہاکی اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے سٹیٹ آف آرٹ ہاکی اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن نے ماضی میں ہونے والی غلطیوں میں جانے کی بجائے ہاکی کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے قومی پلیئرز کو روزگار فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم آفس سے ڈائریکٹو جاری کرانے کیلئے کوشاں ہیں پاکستان ہاکی لیگ کا رواں سال انعقاد پر کوئی خطرہ نہیں۔

ایسوسی ایشن کے مسائل جلد حل کریں گے۔ جبکہ کسی باصلاحیت کھلاڑی حق نہیں مارا جائے گا۔ اس امر کا اظہار انہوں نے بدھ کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینیئر اور انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ احمد نواز ملک کے ہمراہ ملک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ فیڈریشن کی تمام توجہ جونیئر کھلاڑیوں پر مرکوز ہے فیڈریشن نے چاروں صوبوں سمیت وفاقی دارالحکومت میں جدید ہاکی اکیڈمیز بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ قومی کھیل کی بحالی اور ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹیلنٹ متعارف کروایا جسکے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہاکی کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع میسر ہیں او جی ڈی سی ایل ‘ فوجی فاؤنڈیشن ‘ سوئی نادرن گیس اور سول ایویشن اتھارٹی سمیت دیگر اداروں سے بات چیت جاری ہے جبکہ ہماری کوشش ہے کہ تمام ادارے ہاکی کی ٹیمیں تشکیل دیں اور اس حوالے سے وزیراعظم آفس کا حکم نامہ بھی جاری کروایا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی آسترو ٹرف اپنی عمر پوری کر چکی ہے جسے اب تبدیل کیا جانا چاہیے ہماری کوشش ہے کہ ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ ہاکی کے ایونٹ منعقد کروائیں اور ہاکی ایسوسی ایشن کے مسائل کو بھی حل کیا جائے۔

وقت اشاعت : 01/06/2016 - 19:25:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :