قومی ٹیم کادورہ انگلینڈ، محمد عامرکوتاحال ویزانہ مل سکا
محمد علی بدھ 1 جون 2016 19:54
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم جون ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے لیے تمام کھلاڑیوں کو ویزا جاری کردیاگیاہے تاہم فاسٹ باﺅ لر محمد عامر کو تاحال ویزاجاری نہیں کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے پیشگی ویزا کی درخواست برطانوی ہائی کمیشن میں جمع کروائی تھی جس کے بعد اب برطانوی ہائی کمیشن نے سکلز کیمپ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو ویزاجاری کردیا ہے تاہم اہم بات یہ ہے کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو ویزا نہیں دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد عامر کے ویزاکےلئے پی سی بی کو اب بھی برطانوی ہائی کمیشن کے جواب کا انتظار ہے کیوں کہ ان کیلئے کرکٹ بورڈ نے الگ سے درخواست دائر کی تھی۔ یاد رہے کہ 2010ءکے سپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عامر کو انگلینڈ میں قید کی سزا ہوئی تھی جس کے بعد انھیں ملک بدرکردیاگیا تھا۔ (جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
بابراعظم کیخلاف بولنگ انجوائے کرتا ہوں، عادل رشید
-
پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران آن لائن جوے کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں کل مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اورعالمی ریکارڈ بن گیا