سعید اجمل کو ڈائریکٹر اسپورٹس ڈیولپمنٹ تعینات کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 جون 2016 19:13

سعید اجمل کو ڈائریکٹر اسپورٹس ڈیولپمنٹ تعینات کر دیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء) سعید اجمل کو ڈائریکٹر اسپورٹس ڈیولپمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز جادوگر اسپنر سعید اجمل گزشتہ کافی عرصے سے قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن پائیں ہیں۔

(جاری ہے)

اب پی سی بی کی جانب سے انہیں سینٹرل کانٹریکٹ سے بھی محروم کر دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس تمام صورتحال کے باوجود سعید اجمل پر قسمت کی دیوی ایک مرتبہ پھر سے مہربان ہو گئی ہے۔ پنجاب اسپورٹس بورڈ نے سعید اجمل کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ سعید اجمل کو ڈائریکٹر اسپورٹس ڈیولپمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے.

وقت اشاعت : 02/06/2016 - 19:13:19