وریندر سہواگ نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو ”مفت مشورہ “ دیدیا

اتوار 5 جون 2016 20:22

وریندر سہواگ نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو ”مفت مشورہ “ دیدیا

دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جون ۔2016ء ) سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے اپنی ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر مذاق اڑانے کا ایک اورموقع ڈھونڈ لیا ۔

(جاری ہے)

37سالہ بلے باز نے اگلے سال جون میں انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنر ٹرافی کے حوالے سے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ”زبردست ، پاک بھارت مقابلے میں صرف ایک سال باقی ہے ، میں اپنے پاکستان بھائیوں سے درخواست کرتا ہوں کے اس بار اپنے ٹی وی سیٹس نہیں توڑنا“، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ”ہار جیت لگی رہتی ہے “ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔

یاد رہے کہ وریندر سہواگ اس سے قبل بھی ٹویٹر پر گرین شرٹس اور خاص طور پر شعیب اختر کا مذاق اڑاتے رہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 05/06/2016 - 20:22:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :