محمد عامر کو برطانیہ کا ویزہ مل گیا، پی سی بی نے تصدیق کردی

محمد عامر6سال بعد لارڈز کے اسی گراؤنڈ سے دوبارہ ٹیسٹ کیریئر شروع کریں گے جہاں پابندی عائد کی گئی تھی

جمعرات 9 جون 2016 21:09

محمد عامر کو برطانیہ کا ویزہ مل گیا، پی سی بی نے تصدیق کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانیہ کا ویزہ مل گیا جب کہ پی سی بی نے بھی اس کی تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر 5 سال بعد برطانیہ کی سرزمین پر ایک مرتبہ پھر کھیلیں گے جب کہ انہیں ویزہ بھی مل گیا جس کی تصدیق پی سی بی نے بھی کردی۔

پی سی بی کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن نے محمد عامر کوانگلینڈ کا ویزا جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

برٹش پریس کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے محمد عامر کو ویزا جاری کردیا ہے اور اسکی اطلاع ان کے گھر پر بھی دے دی گئی ہے۔ محمد عامر لارڈز کے اسی گرانڈ پر 14 جولائی سے چھ سال بعد دوبارہ ٹیسٹ کیریئر شروع کریں گے جہاں اگست دو ہزاردس میں اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے ان پر پانچ سالہ پابندی عائد کردی گئی تھی۔

محمد عامر نے اگست دوہزاردس کو آخری ٹیسٹ میں اپنی تباہ کن سوئنگ باولنگ سے انگلش بیٹسمینوں کے چھکے چھرا دیئے تھے اور صرف چوراسی رنزدیکر چھ وکٹیں اڑا لی تھیں۔ عامر نے اپنے مختصر کیریئر میں چودہ ٹیسٹ میں 51 بلے بازوں کو پیولین کی راہ دکھائی جس میں تین مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 09/06/2016 - 21:09:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :