میرا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ جیمز اینڈرسن توڑے گا، اسکی کارکردگی دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اس کے سامنے اب کوئی بھی ریکارڈ توڑ نا نا ممکن نہیں

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر گلین میگراتھ

جمعرات 9 جون 2016 21:10

میرا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ جیمز اینڈرسن توڑے گا، اسکی کارکردگی دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اس کے سامنے اب کوئی بھی ریکارڈ توڑ نا نا ممکن نہیں

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر گلین میگراتھ کو ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ریکارڈ انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں ٹوٹنے کا پورا یقین ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میگراتھ نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کی میرا ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فاسٹ باؤلر سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ جیمز اینڈرسن توڑے گا کیوں کہ اس کی موجودہ کارکردگی دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اس کے سامنے اب کوئی بھی ریکارڈ توڑ نا نا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن اس وقت بھر پور فارم میں ہیں اور سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے اب تک 18وکٹیں حاسل کی ہیں اور ابھی اس سیریز کا ایک میچ باقی ہے، اس سیریز کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔یاد رہے کہ گلین میگراتھ ٹیسٹ کرکٹ میں 563وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ شکار کرنے والے فاسٹ بالر ہیں جبکہ اینڈرسن اب تک 451کھلاڑیوں کو آٹ کر چکے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800وکٹیں سری لنکا کے مایہ ناز اور جادوگر سپنر مرلی دھرن نے حاصل کر رکھی ہیں، اینڈرسن کا اس فہرست میں چھٹا نمبر ہے۔

وقت اشاعت : 09/06/2016 - 21:10:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :