ورلڈ کار ریلی ، دوسرا مرحلہ بیلجیم کے تھیری نیوویل نے جیت لیا

اتوار 12 جون 2016 17:34

ورلڈ کار ریلی ، دوسرا مرحلہ بیلجیم کے تھیری نیوویل نے جیت لیا

اٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جون ۔2016ء) ورلڈ کار ریلی چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ بیلجئم کے کار ریلی ڈرائیور تھیری نیوویل نے جیت لیا ۔ اٹلی میں جاری ورلڈ کار ریلی چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی دلچسپ مقابلوں سے شائقین کی بڑی تعداد محظوظ ہوئی ۔ دشوار گزار ٹریک پر ڈرائیورز نے مہارت کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

پھرتی دکھاتی دھول اڑاتی گاڑیوں کے ڈرائیورز نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی خوب کوشش کی ۔

بیلجیئم کے کار ریلی ڈرائیور تھیری نیوویل نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 7 منٹ 35 اعشاریہ 2 سیکنڈز میں طے کرکے برتری حاصل کی ۔ فن لینڈ کے جیری میٹی لاٹوالا نے 16 اعشاریہ ایک سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی ۔ اٹلی کے ڈرائیور لورینزو بیرٹل حادثے کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔

وقت اشاعت : 12/06/2016 - 17:34:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :