سیمونا ہالپ فٹنس مسائل کے باعث ایگون اوپن ٹینس سے باہر ہو گئیں

پیر 13 جون 2016 16:22

سیمونا ہالپ فٹنس مسائل کے باعث ایگون اوپن ٹینس سے باہر ہو گئیں

برمنگھم ۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون۔2016ء) سٹار رومانوی پلیئر سیمونا ہالپ فٹنس مسائل کے باعث ایگون کلاسک چیمپئن شپ سے دستبردار ہو گئیں۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر پانچ ہالپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد مجھے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث میں نے ایگون کلاسک چیمپئن شپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام تر توجہ ومبلڈن اوپن پر مرکوز ہے، کوشش ہے کہ سو فیصد فٹنس حاصل کر کے اس میں حصہ لوں۔

وقت اشاعت : 13/06/2016 - 16:22:56