پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں کروانے کیلئے معاملات طے پا گئے

muhammad ali محمد علی منگل 14 جون 2016 19:11

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں کروانے کیلئے معاملات طے پا گئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جون۔2016ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں کروانے کیلئے معاملات طے پا گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں ہی ہو گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل زیادہ اخراجات کے باعث سیریز کو سری لنکا میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔ پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کا ایک ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ بھی ہو گا۔ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ابوظہبی میں کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ سیریز کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 14/06/2016 - 19:11:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :