سری لنکن فاسٹ باؤلر شامندا ایرنگا پر غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد

اتوار 19 جون 2016 18:48

سری لنکن فاسٹ باؤلر شامندا ایرنگا پر غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19جون۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکن فاسٹ باؤلر شامندا ایرنگا پر غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی۔ گزشتہ ماہ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ایمپائرز نے ایرنگا کے ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔ ایرنگا نے 6 جون کو باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا تھا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایرنگا نے جو ٹیسٹ دیا تھا اس میں ان کی تمام ڈیلیوریز غیرقانونی پائی گئی ہیں جس کی وجہ سے ان پر انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ باؤلنگ پر پابندی کے باعث ایرنگا انگلینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں اور اب ایرنگا ایکشن کی درستگی کے بعد ہی دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرا سکیں گے۔

وقت اشاعت : 19/06/2016 - 18:48:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :