ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی بیٹے کو بیٹنگ پریکٹس کروانے کی ویڈیو سامنے آگئی

بدھ 22 جون 2016 20:29

ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی بیٹے کو بیٹنگ پریکٹس کروانے کی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی بیٹے کو بیٹنگ پریکٹس کروانے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں مصباح الحق اپنے بیٹے فہم الحق کو ان ڈور نیٹ میں مختلف شاٹس کھلا کر تکنیک بہتر بنانے کی ٹپس دیتے نظر آرہے ہیں ، ٹیسٹ کپتان کے بیٹے لیفٹ ہینڈڈ بلے باز ہیں اور وہ بھی اپنے والد کی طرح پاکستان کی نمائندگی کرنے کا عزم ظاہر کرچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/06/2016 - 20:29:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :