پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اولمپک ویک کی تقریبات کا آغاز

سپیشل بچوں کی نیشنل ہاکی سٹیڈیم آمد اور سابق اولمپیئنز کے ساتھ ہاکی کھیلی

بدھ 22 جون 2016 20:53

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اولمپک ویک کی تقریبات کا آغاز

لاہور۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جون ۔2016ء ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران اولمپک ویک کے حوالے سے گزشتہ شب تقریبات کا انعقاد ہوا جس کی خاص بات لاہور کے مختلف اداروں سے بڑی تعداد میں آنے والے سپیشل بچوں کی آمد تھی جنہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سابق اولمپینز کے ساتھ ون بائی ون ہاکی کھیلی اور خوب لطف اندوز ہوئے، اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سپیشل بچوں میں ہاکی سٹکس بھی تحفہ میں دی گئیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انڈر 14 خواتین ہاکی کھلاڑیوں کے درمیان میچ کھیلا گیا جس پر شائقین کی جانب سے نوجوان کھلاڑی کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔ اولمپک ویک کی تقریبات کے سلسلہ میں سابق اولمپیئنز، انٹرنیشنل اور نیشنل کھلاڑیوں کے درمیان نمائشی میچ بھی کرایا گیا۔ نمایاں اولمپیئنز میں طاہر زمان، خواجہ جنید ، عثمان شیخ نے بھی میچ کھیلا۔ نمائشی میچ میں سپورٹس بورڈ کے ملازمین نے بھی بھرپور حصہ لیا اور شائقین سے داد وصول کی۔ نمائشی میچ دو دو گول سے برابر رہا۔

وقت اشاعت : 22/06/2016 - 20:53:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :