چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ہارون رشید کی ڈائریکٹر آپریشنز تعیناتی کی مخالفت کردی

اڑھائی ماہ پہلے ناقص کارکردگی پر برطرف ہونے والے کو کیسے واپس لا سکتے ہیں، تجویز ایچ آر ہیڈ پی سی بی کو بھجوا دی

جمعرات 23 جون 2016 21:13

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ہارون رشید کی ڈائریکٹر آپریشنز تعیناتی کی مخالفت کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جون ۔2016ء ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے ہارون رشید کی ڈائریکٹر آپریشنز تعیناتی کی مخالفت کردی ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی میں ڈائریکٹر آپریشنز کی سیٹ خالی ہے جس پر تقرری کے لئے پی سی بی کے بڑوں میں مخالفت بھی بڑھ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نے ہارون رشید کی ڈائریکٹر آپریشنز تعیناتی کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ اڑھائی ماہ پہلے ناقص کارکردگی پر برطرف ہونے والے کو کیسے واپس لا سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق شہریار خان نے ایچ آر ہیڈ پی سی بی نجم سیٹھی کو اپنی تجویز بھجوادی ہے ۔ اس حوالے سے کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے عہدے کیلئے ویب سائٹ پر اشتہار دے رکھا ہے ۔

وقت اشاعت : 23/06/2016 - 21:13:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :