5 رکنی قومی ٹیم عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ مصحف سکوائش کمپلیکس میں جاری

جمعرات 23 جون 2016 21:31

5 رکنی قومی ٹیم عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جون ۔2016ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا ہے کہ 5 رکنی قومی ٹیم عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کریگی۔ یہ چیمپئن شپ 6 اگست سے پولینڈ میں شروع ہوگی۔ 5 رکنی ٹیم میں محمد اسراحمد، عباس شوکت، احسن ایاز، مہربان جاوید اور کاشف آصف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف سکوائش کمپلیکس میں جاری ہے اور ان کھلاڑیوں کو امجد خان اور فضل شاہ جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو رمضان المبارک کے باعث رات کو تربیت دی جاتی ہے۔ قومی ٹیم 6 اگست کو پولینڈ روانہ ہوگی اور یہ چیمپئن شپ 17 اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ قومی ٹیم عالمی جونیئر سکوائش چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ۔

وقت اشاعت : 23/06/2016 - 21:31:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :