لیگ سپنر کے لیے سب سے ضروری چیز اعتماد ہے، وہ اسوقت پراعتماد ہیں ، مشتاق احمد

پیر 27 جون 2016 19:51

لیگ سپنر کے لیے سب سے ضروری چیز اعتماد ہے، وہ اسوقت پراعتماد ہیں ، مشتاق احمد

ساؤتھمپٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جون ۔2016ء) پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ لیگ سپنر کے لیے سب سے ضروری چیز اعتماد ہے اور یاسر شاہ اسوقت بھرپور اعتماد کے ساتھ بولنگ کر رہے ہیں اور یہ بات ان کے حق میں جاتی ہے۔اگر ہم سپنرز کی انگلینڈ میں کارکردگی کا جائزہ لیں تو تمام ہی ورلڈ کلاس سپنرز انگلینڈ میں کامیاب دکھائی دیتے ہیں۔

ساؤتھمپٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ شین وارن۔

(جاری ہے)

مرلی دھرن اور انیل کمبلے کی خوبی یہ تھی کہ وہ بہت کم خراب گیندیں کرتے تھے اور یہ خوبی یاسر شاہ میں بھی موجود ہے اگر وہ فٹ رہے اور ردھم میں رہے تو انگلش بیٹسمینوں کے لیے مشکلات پیدا کریں گے لیکن مشتاق احمد یہ بات بھی یاد دلاتے ہیں کہ انگلینڈ کے بیٹسمین اب سپنر پر پہلے جیسے کمزور نہیں رہے ہیں انہیں سپن کو کھیلنا آگیا ہے۔اس ضمن میں وہ سنہ 2012 کے انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ بھارت کی مثال دیتے ہیں جس میں انگلش بیٹسمینوں نے بھارتی سپنرز کو اعتماد سے کھیلتے ہوئے سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔

وقت اشاعت : 27/06/2016 - 19:51:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :