انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کر لیا

muhammad ali محمد علی پیر 27 جون 2016 21:55

انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کر لیا

لندن (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء) انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن ٹیمز کے درمیان کھیلے جانے والی ایک روزہ میچز کی سیریز کا اختتام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو تیسرے میچ میں بھی شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ ویمن نےچار وکٹ پر 366 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ کی جانب سے بیامونٹ نے 168رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 164 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے سدرہ نواز 47رنز بناکر نمایاں رہیں۔ جبکہ انگلینڈ کی جانب سے کے برنٹ نے پانچ اور مارش نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 27/06/2016 - 21:55:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :