پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریزکے شیڈول کو حتمی شکل دیدی

جمعہ 1 جولائی 2016 23:07

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریزکے شیڈول کو حتمی شکل دیدی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم جولائی ۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریزکے شیڈول کو حتمی شکل دیدی، سیریز کے مقامات اور مجوزہ شیڈول ویسٹ انڈیزبورڈ کو بھجوا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے ویسٹ انڈیز کو3ٹی ٹونٹی میچز 23 اور 24 ستمبر کو دبئی اور 27 ستمبر کو شارجہ میں کرانے کی تجویز دی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز 30 ستمبر کو دبئی ، 2 اکتوبر کو شارجہ اور 5 اکتوبر کو ابوظہبی میں کرانے کا شیڈول زیر غور ہے ۔

ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد گرین شرٹس اور کالی آندھی کے مابین 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے ابو ظہبی ، 21 اکتوبر سے دبئی اور 30 اکتوبر سے شارجہ میں کرانے کی تجویز زیر غور ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ابوظہبی میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ دبئی سٹیڈیم کا آپشن بھی زیر غور ہے ،ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے پہلے 7 سے 9 اکتوبر تک شارجہ میں پریکٹس میچ بھی کروایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 01/07/2016 - 23:07:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :