شاہ خرچ بورڈ نے آئی سی سی کے سامنے جھولی پھیلا دی

شہریار خان نے خصوصی فنڈ قائم کرنے کی باقاعدہ درخواست کردی

اتوار 3 جولائی 2016 17:51

شاہ خرچ بورڈ نے آئی سی سی کے سامنے جھولی پھیلا دی

ایڈنبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جولائی ۔2016ء) شاہ خرچ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے سامنے جھولی پھیلا دی،چیئرمین شہریار خان نے خصوصی فنڈ قائم کرنے کی باقاعدہ درخواست کردی۔انھوں نے اس سلسلے میں وفود میں دستاویز تقسیم کیں، اکتوبر میں کیپ ٹاوٴن میں شیڈول میٹنگ کے دوران معاملے پرغور ہوگا۔ کونسل کو ’بگ تھری‘ کے چنگل سے چھڑانے کا فیصلہ ہوگیا، آنے والے ہفتوں میں نئے آئین کا مسودہ تیار کیا جائے گا، سالانہ کانفرنس میںآ ئی سی سی بورڈ نے ورکنگ گروپ کے کام پر اطمینان ظاہر کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈنبرا میں آئی سی سی سالانہ کانفرنس کا گذشتہ روز اختتام ہوگیا، اس موقع پر اپنی شاہ خرچیوں کیلیے مشہور پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے خصوصی فنڈ قائم کرنے کی باقاعدہ درخواست کردی، چیئرمین شہریار خان نے وفود میں دستاویز تقسیم کیں جس میں پاکستان کو اپنی ہوم کرکٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کی صورت میں آنے والے کثیر اخراجات سے آگاہ کیا گیا، انھوں نے اس حوالے سے خصوصی فنڈ قائم کرنے کی درخواست کی تاکہ پی سی بی کے نقصان کا کچھ ازالہ ہوسکے، اس بارے میں غور اکتوبر میں کیپ ٹاوٴن میں ہونے والی میٹنگ میں ہوگا۔

وقت اشاعت : 03/07/2016 - 17:51:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :