پاکستان اور سمرسیٹ کے مابین تین روزہ ٹوور میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی شاندار بلے بازی

پاکستان نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 5وکٹوں کے نقصان پر 324رنز بنا لئے یونس خان 99رنز بنا کر ناقابل شکست ، اسد شفیق 80،ذیشان مسعود62، اظہر علی 26اور محمد حفیظ 20رنز بنا کر آؤٹ کپتان مصباح الحق بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے ، یونس خان 99اور سرفراز احمد 6رنز بنا کر وکٹ پر موجود

اتوار 3 جولائی 2016 23:02

پاکستان اور سمرسیٹ کے مابین تین روزہ ٹوور میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی شاندار بلے بازی

ٹائنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جولائی۔2016ء) پاکستان اور سمرسیٹ کے مابین تین روزہ ٹوور میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی شاندار بلے بازی ، پاکستان نے پہلے کھیل کے اختتام پر 5وکٹوں کے نقصان پر 324رنز بنا لئے، پاکستان کی جانب سے یونس خان 99رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ اسد شفیق 80،ذیشان مسعود62، اظہر علی 26اور محمد حفیظ 20رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، کپتان مصباح الحق بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے ، پہلے دن کے اختتام پر یونس خان 99اور سرفراز احمد 6رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاکستان کو سمرسیٹ کے ٹوورمیچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور ذیشان مسعود نے بیٹنگ کا آغاز کیا ۔پاکستان کی پہلی وکٹ44رنز پر گری جب محمد حفیظ20رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔پاکستان نے پہلے کھیل کے اختتام پر 5وکٹوں کے نقصان پر 324رنز بنا لئے، پاکستان کی جانب سے یونس خان 99رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ اسد شفیق 80،ذیشان مسعود62، اظہر علی 26اور محمد حفیظ 20رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، کپتان مصباح الحق بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے ، پہلے دن کے اختتام پر یونس خان 99اور سرفراز احمد 6رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔

وقت اشاعت : 03/07/2016 - 23:02:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :