پریکٹس میچ:عامر کا تہلکہ خیز سپیل ،سمر سیٹ کی پوری ٹیم 128رنز پر آل آؤٹ

پیر 4 جولائی 2016 20:38

پریکٹس میچ:عامر کا تہلکہ خیز سپیل ،سمر سیٹ کی پوری ٹیم 128رنز پر آل آؤٹ

ٹانٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4جولائی ۔2016ء ) تین روزہ پریکٹس میچ میں سمر سیٹ کی ٹیم پاکستان کے 359رنز کے جواب میں محض 128رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

کاؤنٹی گراؤنڈ ،ٹانٹن میں سمر سیٹ نے اپنی پہلی اننگز شروع کی تو جیمز ہلڈ رتھ کے علاوہ اس کا کوئی بلے باز پاکستانی باؤلرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 128رنز پر پوویلین لوٹ گئی ،مڈل آرڈربلے باز ہلڈرتھ 47رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے عامر اور سہیل خان نے 3،3جبکہ یاسر شاہ اور راحت علی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 04/07/2016 - 20:38:18