آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 9 جولائی 2016 13:45

آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

بیلفاسٹ ۔ 9 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جولائی۔2016ء) آئرلینڈ اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

افغان ٹیم ان دنوں دورہ یورپ پر ہے، اس سے قبل افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 سے ہرایا۔ افغانستان کی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف اپنا دوسرا ون ڈے میچ 12 جولائی، تیسرا 14 جولائی، چوتھا 17 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 19 جولائی کو کھیلے گی۔

وقت اشاعت : 09/07/2016 - 13:45:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :