نو بال، وائڈ بال یا باﺅنسر،محمد عامر کی پہلی ٹیسٹ بال کی فکر میں سٹے بازسرگرم

muhammad ali محمد علی منگل 12 جولائی 2016 19:17

نو بال، وائڈ بال یا باﺅنسر،محمد عامر کی پہلی ٹیسٹ بال کی فکر میں سٹے بازسرگرم

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جولائی ۔2016ء)نو بال، وائڈ بال یا باﺅنسر، قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی پہلی ٹیسٹ بال کی فکر میں سٹے بازسرگرم ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 24سالہ محمد عامر 6سال کے طویل وقفے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کررہے ہیں ،ایک جانب انہیں برطانوی میڈیا اور کھلاڑیوں کے علاوہ وہاں کے عوام کا غیض و غضب بھی سہنا پڑ رہا ہے وہیں اب سٹے بازوں نے بھی اس پر شرطیں لگانا شروع کردی ہیں کہ 5 سال بعد واپس آنے والے محمد عامر کی پہلی بال کیسی ہو گی؟۔ ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ یہ عامر پر دباﺅ ڈالنے کی ایک کوشش بھی ہو سکتی ہے۔

وقت اشاعت : 12/07/2016 - 19:17:13