محمد عامر بہت باصلاحیت باولر ہیں، امید ہے وہ انگلینڈ کیخلاف کچھ خاص کرکے دکھائیں گے، سزا پوری ہونے کے بعد ان کے کھیلنے سے کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے:

muhammad ali محمد علی بدھ 13 جولائی 2016 19:36

محمد عامر بہت باصلاحیت باولر ہیں، امید ہے وہ انگلینڈ کیخلاف کچھ خاص کرکے دکھائیں گے، سزا پوری ہونے کے بعد ان کے کھیلنے سے کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے:

ممبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جولائی 2016ء) سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ محمد عامر بہت باصلاحیت باولر ہیں امید ہے وہ انگلینڈ کیخلاف کچھ خاص کرکے دکھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان تیز گیند باز محمد عامر کی حمایت میں لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی بول پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

سچن ٹنڈولکر نے محمد عامر کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر اپنی سزا پوری کر چکے ہیں لہذا اب ان کے کھیلنے سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ محمد عامر تیز گیند بازی میں بہت مہارت رکھتے ہیں اور مجھے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ان سے بہت توقع ہے۔ جبکہ مجھے یہ بھی امید ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان زبردست ٹیسٹ سیریز ہو گی۔

وقت اشاعت : 13/07/2016 - 19:36:48