آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 16 جولائی 2016 14:01

بیلفاسٹ ۔ 16 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جولائی۔2016ء) آئرلینڈ اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل کل اتوار کو بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا، دوسرے میچ میں افغانستان نے 39 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرا ون ڈے آئرلینڈ نے 6 وکٹوں سے جیت کر سیریز برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 16/07/2016 - 14:01:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :