چار میچوں پر پابندی کی سزا بہت کم ہے اپیل نہیں کریں گے انضمام الحق

جمعرات 28 ستمبر 2006 19:22

اوول (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 28ستمبر2006 ) قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ اوول ٹیسٹ کو متاثر کر نے پر ان پر چار میچوں کی پابندی بہت تھوڑی ہے فیصلے کے خلاف اپیل کا کوئی فائدہ نہیں چیمپینز ٹرافی میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ان پر چار ایک روزہ میچوں کی پابندی سب سے تھوڑی ہے اور آئی سی سی کے اس فیصلے کے خلاف اگر اپیل بھی کریں تو تب بھی اس پابندی میں اضافہ ہو سکتا ہے نہ کہ اس میں کمی آئے گی انہوں نے کہاکہ ان پر چار میچوں کی پابندی کے بعد واضح ہے کہ آئندہ ماہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی نہیں کھیل سکیں گے انضمام الحق نے کہاکہ اگلے چار ون ڈے میچز میں ان کی جگہ ٹیم کے کسی متبادل کپتان کے حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے اور وہ نہیں سمجھتے کہ ان کی عدم موجودگی کے باعث قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن پر کوئی فرق پڑے کیونکہ ہمارے پاس بہترین بیٹسمین موجود ہیں اس لئے ٹیم کو اچھی کار کر دگی کا مظاہرہ کر نا چاہیے انہوں نے تردید کی کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں قومی ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی متوقع ہے تاہم انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے امپائر ڈیر ہئیر کے خلاف آئی سی سی کی طرف سے کوئی کارروائی نہ کر نے پر تبصرہ کر نے سے گریز کیا ۔

وقت اشاعت : 28/09/2006 - 19:22:53