قو می ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز بھی جیتے گی ، والدہ مصباح الحق

پیر 18 جولائی 2016 13:32

قو می ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز بھی جیتے گی ، والدہ مصباح الحق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی ۔2016ء) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی والدہ نے کہا ہے کہ میری دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز بھی جیتے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لوگ کہتے تھے کہ مصباح الحق کی عمر زیادہ ہے اور وہ اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ نہیں کرسکیں گے لیکن انہوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے تنقید کرنے والوں کی باتوں کا جواب پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح سے دیدیا ہے اور آئندہ بھی ان کی قیادت میں ٹیم ملک کا نام روشن کرے گی ۔

وقت اشاعت : 18/07/2016 - 13:32:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :